iqra_yasir

اداکار یاسر حسین کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

EjazNews

اداکار یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 28 دسمبر 2019 کو ہوئی تھی اور انہوں نے جولائی 2019 کو کراچی میں ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز شو کے دوران منگنی کی تھی۔
یاسر حسین نے شو کے دوران اقرا عزیز کو منگنی کی پیش کش کی تھی، جسے اداکارہ نے قبول کیا تھا، بعد ازاں دونوں نے شو کے دوران کیمروں کے سامنے ایک دوسرے کو بوسہ بھی دیا تھا، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

iqra

اداکار یاسر حسین نے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا۔یاسر حسین نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے ہاتھ کی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اپنی پوسٹ پر لکھا ہے الحمد اللہ، اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

اداکار کی اس پوسٹ کے بعد مداحوں نے انہیں اور اقرا عزیز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکبادیں دینا شروع کر دی ہیںاور سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں بھی یاسر اور اقرا رہے۔
یاد رہے: مئی 2021 میں یاسر حسین نے اقرا کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار گرش کرناڈا 81برس میں چل بسے

اپنا تبصرہ بھیجیں