کھالیں

بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرناپر31 مقدمات درج

EjazNews

لاہور میں بغیر اجازت کے کھالیں اکٹھی کرنے پر 31مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی ہدایت پر بغیر اجازت کھالیں اکھٹی کرنے پر کارروائی کی گئی ۔جس کے نتیجے میں لاہور بھر میں جن لوگوں نے بغیر حکومتی اجازت کے کھالیں اکٹھی کرنے کی کوشش کی ان پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق غیر قانونی طور پر کھالیں اکھٹی کرنے پر 50 سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔

صدر ڈویژن میں 10 مقدمات، اقبال ٹاون ڈویژن میں 09 اور ماڈل ٹاون ڈویژن میں02 مقدمات درج کئے گئے۔کینٹ ڈویژن میں 05، سول لائنز ڈویژن میں 04 اور سٹی ڈویژن میں 1 مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

آپ نے اکثر و بیشتر شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والے دیکھے ہوں گے لیکن اس دفعہ مین شاہراہوں پر سری پائے بھوننے والوں کےخلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیاہے
سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پیشگی اجازت کے بغیرکسی بھی تنظیم، گروپ کو کھالیں اکھٹی کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  کیاآپ جانتے ہیں، پچھلے 6ماہ کے دوران پنجاب میں کتنی عورتیں اغواء ہوئیں؟

اپنا تبصرہ بھیجیں