عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائیگی

EjazNews

بھارت سمیت بیشتر ممالک میں عید الاضحی آج منائی جا رہی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنے عیدالاضحی کی نمازاورجانوروں کی قربانی کیلئے گائیڈلائنز جاری کردی تھیں۔ پاکستان میں آج عید الاضحی پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جارہی ہے۔

نماز عید الاضحی ادا کرنے کے بعد مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں۔ این سی اوسی کی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ ماسک کے بغیرکوئی بھی شخص عید گاہ میں داخل نہیں ہوگا۔ قربانی کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔ گھروں میں قربانی کی اجازت نہیں ہوگی۔ گھروں یارہائشی علاقوں سے دور مخصوص جگہ یاقربان گاہ میں قربانی کی جائے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھی عید منائی جا رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  ریاست مخالفت تقریر: مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف کو گرفتار کر لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں