raj kundra

شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پورن فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار

EjazNews

راج کندرا پر گزشتہ چند سال سے لڑکیوں کو بولی وڈ فلموں میں کام دلوانے کے بہانے ان کی فحش فلمیں بنانے جیسے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی گرفتاری ہوئی ہے۔

راج کندرا کو ممبئی پولیس نے 19 جولائی کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا۔

شلپا شیٹھی کے شوہر کے خلاف رواں برس فروری کے آغاز میں تعزیرات ہند کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی تذلیل کرنے جیسے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
راج کندرا کے خلاف ملواڑی پولیس تھانے میں فحش فلمیں بنانے اور خواتین کی تذلیل کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، جس کے بعد کرائم برانچ پولیس نے ان کے خلاف تفتیش شروع کی تھی۔پولیس نے راج کندرا کو 19 جولائی کو گرفتار کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس اداکارہ کے شوہر کے خلاف شواہد موجود ہیں جب کہ ان کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ارتغل غازی :شوبز انڈسٹری کی اہمیت کو بھی اجاگر کر رہا ہے

پولیس نے واضح نہیں کیا تھا کہ راج کندرا کے خلاف کس طرح کے شواہد حاصل کرلیے گئے ہیں اور یہ بھی واضح نہیں ہے کہ ان کے خلاف کس نے مقدمہ دائر کروایا تھا۔

راج کندرا کے بعد ممبئی پولیس نے 20 جولائی کو اسی کیس میں مزید ایک اور شخص ریان جوہن کو بھی گرفتار کرلیا۔

اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریان جوہن کو بھی گرفتار کرلیا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں علیحدہ فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے یا پھر انہیں اداکارہ کے شوہر کے ساتھی کے طور پر گرفتار کیا گیا ہے۔

راج کندرا کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کہ رواں برس فروری میں ساگریکا شونا سمن نامی ماڈل نے دعویٰ کیا تھا کہ ان سے شلپا شیٹھی کے شوہر کی کمپنی نے فلموں میں کام دلوانے کے بہانے برہنہ اوڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  کینڈین بائیکر اور بلاگر کی پاکستانی بائیکر سے شادی

ماڈل نے بتایا تھا کہ انہیں 2020 میں کورونا لاک ڈاؤن کے دوران امیش کامت نامی شخص نے فون کرکے فلموں میں کام کی پیش کش کی اور مطالبہ کیا کہ وہ فون پر برہنہ اوڈیشن دیں۔
ماڈل کے مطابق امیش کامت نے انہیں بتایا کہ وہ راج کندرا کی کمپنی کے ملازم ہیں۔مذکورہ ماڈل کے دعووں سے قبل بھی متعدد ماڈلز اور اداکارائیں یہ دعویٰ کر چکی ہیں کہ انہیں بھی بلیک میل کرکے انہیں فحش فلموں میں کام کرنے پر مجبور کیا گیا۔

علاوہ ازیں بولی وڈ کی متعدد اداکارائیں ماضی میں فحش فلمیں بنانے اور جسم فروشی جیسے الزامات میں گرفتار بھی ہو چکی ہیں اور بعض ہدایت کاروں پر بھی فحش فلمیں بنائے جانے کے الزامات لگتے رہتے ہیں۔

تاہم پہلی مرتبہ طاقتور اور اہم شخصیت راج کندرا کی گرفتاری پر بولی وڈ میں پریشانی پھیل گئی ہے جب کہ کئی اداکار شلپا شیٹھی کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  فوک گلوکارشوکت علی کی صحت یابی کیلئے بیٹے کی مداحوں سے دعا کی اپیل

شلپا شیٹھی نے راج کندرا سے نومبر 2009 میں شادی کی تھی اور انہیں دو بچے بھی ہیں۔
شوہر کی طرح ماضی میں شلپا شیٹھی پر بھی عریانیت پھیلانے کے الزامات لگتے رہے ہیں اور انہیں اپنی بعض تصاویر اور ویڈیوز پر قانونی کارروائیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں