Date_sweet

ڈیٹ پارسل

EjazNews

اشیاء ووزن:
کھجوریں دو سو گرام، چینی ایک سے دو کھانے کے چمچ،کھویا ایک پیالی، بادام باریک کٹے ہوئے چار کھانے کے چمچ، پستے باریک کٹے ہوئے چار کھانے کے چمچ، آئل تلنے کے لئے۔

ترکیب:
کھجوروں کو صاف دھو کر بیج نکال لیں اور کانٹے کی مدد سے کچل لیں۔ پیالے میں کھویا،بادام، پستے ، چینی اور کھجوریں ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔ دو سے تین چمچ خشک میدے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر لئی سی بنالیں۔
سموسے کی ایک پٹی کو سیدھا رکھیں اور اس پر دوسری پٹی ک کراس (+) کر کے رکھیں۔ درمیان میں ایک کھانے کا چمچ کھجور کا مکسچر رکھ کر پہلے ایک پٹی کے دونوں سروں کو اٹھا کر درمیان میں لائیں اور لئی کی مدد سے بند کر دیں۔
پھر اسی طرح دوسری پٹی کے بھی دونوں سروں کے درمیان میں لا کر لئی سے چپکا دیں۔ ٹرے میں تھوڑا سا خشک مید ہ چھڑک دیں اور ان پیکٹس کو اس میں رکھ کر اوپر سے پلاسٹک شیٹ سے ڈھک کر فریزر میں رکھ دیں۔
کڑاہی میں آئل ڈال کر درمیانی آنچ پر چ ار سے پانچ منٹ گرم کریں اوران پارسل کو سنہرا فرائی کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورنش فش پائی

پریزنٹیشن:
ان کو تین سے چار دن پہلے بنا کر اوپر دیے گئے طریقے کے مطابق فریزر میں رکھ دیں اور مہمانوں کی آمد پر گرم گرم فرائی کر کے عید ٹرالی سجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں