Roast_beef

روسٹ بیف

EjazNews

اشیاء ووزن:
گائے کا گوشت ثابت ٹکڑا ایک کلو، پیاز باریک کاٹ لیں ایک عدد، گاجر باریک کَٹی ہوئی دو عدد، ہری مرچ چار عدد، ٹماٹر باریک کاٹ لیں ایک عدد، مسٹرڈ پیسٹ دو کھانے کے چمچ،لال مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ،کالی مرچ کٹی ہوئی تین چائے کے چمچ، لہسن کوٹ لیں تین جوے، روز میری ایک کھانے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ اور تیل حسبِ ضرورت۔

ساس کے اجزاء اور ترکیب:
لال مرچ کٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ، فریش کریم آدھی پیالی، گائے کی یخنی آدھی پیالی اور نمک حسبِ منشاء۔تمام اجزاء مکس کرکےایک پین میں گاڑھا ہونے تک پکاکر چولھا بند کردیں۔

روسٹ بیف بنانے کی ترکیب:
گائے کے گوشت پر لال مرچ، کالی مرچ، مسٹرڈ پیسٹ، روز میری، نمک اور حسبِ ضرورت تیل لگا کر پانچ گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔اوون کی ٹرے گریز کرکے پیاز، گاجر، ٹماٹر اورہری مرچ پھیلادیں۔اب اس پر گوشت رکھ کر المونیم فوائل سے کور کردیں اور پہلے سے گرم اوون میں 180C ڈگری پر40 منٹ تک بیک کریں۔پھر المونیم فوائل ہٹا کر مزید 10 منٹ تک بیک کرکے سَرونگ ڈش میں رکھ دیں۔اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے کاٹ کر ساس چِھڑک کر پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  گردے کا سالن

اپنا تبصرہ بھیجیں