Fry Masala_calagi

فرائی مسالا کلیجی

EjazNews

اشیاء ووزنـ:
کلیجی دھوکر صاف کرلیں ایک کلو، پیاز دو عدد ، ٹماٹر کاٹ لیںآدھا پاؤ، لال مرچ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ،دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، نمک حسب ذائقہ، ہری مرچ کٹی ہوئی دو چائے کے چمچ ، ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، ادرک کا پیسٹ دو چائے کے چمچ، ہرا دھنیا پتّے صاف کرکے باریک کتر لیں حسب ضرورت اور تیل ڈیڑھ کپ۔

ترکیب:
ایک پین میں حسبِ ضرورت تیل گرم کرکےکلیجی اچھی طرح بھون کے الگ رکھ دیں۔ پھر دوسری پتیلی میں تیل کڑکڑا کرپیاز فرائی کرلیں اورہرے دھنیے کے علاوہ تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔ اب اس میںفرائی کلیجی اور ایک چوتھائی کپ پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک کے ہلکی آنچ پرپکنے کے لیے رکھ دیں۔ جب تیل نظر آنے لگے، تو چولھا بند کرکے باؤل میں نکال لیں اور ہرا دھنیا چِھڑک کر کے سلاد ،نان یاروٹی کے ساتھ سَرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن مکھنی

اپنا تبصرہ بھیجیں