Lahore Hospitls

عید پر لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے ہسپتال مریضوں کیلئےکھلے رہیں گے

EjazNews

عید الاضحی کے موقع پر صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے کے تمام بڑے ہسپتال مریضوں کے لیے کھلے رہیں گے۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر محمد عامر جان نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں و میڈیکل کالجوں کے لیے عید کے موقع پر ہدایت نامہ جاری کردیاجس کے تحت صوبہ بھر کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی جائیں گی اور ہسپتالوں میں ایم ایسز اپنے دفاتر کھلے رکھیں اور ڈاکٹروں کی موجودگی کو یقینی بنائیں گے ۔

عید کے موقع پر ٹیچنگ ہسپتالوں میں پروفیسرز بھی اپنی ڈیوٹیوں پر موجود رہیں۔اس حوالے سے میڈیکل کالجز کے پرنسپلوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

سیکرٹری صحت کہ ہدایت کے مطابق تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں وافر بیڈز، جان بچانے والی ادویات کی دستیابی اور آکسیجن سلنڈرز کے انتظامات کو یقینی بنایا جائےاور عید کے موقع پر شہریوں کے علاج معالجہ میں کوئی غفلت نہ برتی جائے، تمام شہری عید کے موقع پر کرونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کریں اور اپنی ویکسینیشن کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ، سمری وفا قی کابینہ میں پیش کرنیکا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں