Punjab_constabls

پنجاب کانسٹیبلری کے ساڑھے تین ہزارجوان آزادکشمیر الیکشن میں ڈیوٹی دیں گے

EjazNews

پنجاب کانسٹیبلری کے ساڑھے تین ہزارجوان آزادکشمیرکے الیکشن میں امن وامان کیلئے ڈیوٹی سرانجام دینگے۔

ذرائع کے مطابق 25جولائی کوہونیوالے آزاکشمیراسمبلی کے انتخابات میں حکومت آزادکشمیر کی درخواست پر پی سی کی 175 ریزروز کو متعین کیاگیاہے ،ان میں سے ایک سوریزروزکوآزادکشمیرکے مختلف علاقوں میں امن وامان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ دیگر75میں سے 60ریزروزکوسیالکوٹ ،10کوراولپنڈی اور5کوجہلم میں تعینات کیاجائے گا جو مہاجرین کی سیٹوں پرہونیوالے الیکشن میں مقامی پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں گی ۔

آزادکشمیرمیں بھیجے جانیوالی ایک سوریزروزمیں سے 30 اہلکاروں کواسلحہ وایمونیشن کے ہمراہ بھیجاجائے گاجبکہ دیگر70ریزروزکے پاس صرف اینٹی رائٹ کاسامان ہوگا، اہلکاروں کوعیدالاضحی کے اگلے روز22جولائی کو صبح 8بجے ڈیوٹی پرپہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پنجاب کانسٹیبلری کی 60ریزروزکو گوجرانوالہ میں سٹینڈبائی رکھاجائے گا جنہیں ضرورت پڑنے پرآرپی اوگوجرانوالہ استعمال کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیر اعلیٰ پنجاب کراچی جا کر لاہورکی صفائی کمپنیوں سے متاثر ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں