tayb erdogan

ترک صدر کا طالبان سے مطالبہ

EjazNews

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ طالبان اپنے بھائیوں کی سرزمین کا قبضہ ختم کریں۔

استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر نے کہا کہ طالبان کا طرز عمل ایسا نہیں ہے جو ایک مسلمان کا دوسرے کے ساتھ ہونا چاہیے۔

طالبان افغانستان کا قبضہ ختم کرکے دنیا کو دکھائیں کہ افغانستان میں امن قائم ہے۔

طیب اردوان کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ کی سکیورٹی کے حوالے طالبان سے بات چیت کریں گے۔

دیکھتے ہیں طالبان کے ساتھ کس طرح کی بات چیت ہوگی اور وہ ہمیں کہاں لے جائے گی۔

دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت کے نمائندوں کے مابین مذاکرات میں ناکامی کے بعدامریکہ سمیت 15ممالک کے سفارتی مشن اور افغانستان میں نیٹو کے نمائندے نے عیدالاضحی پر طالبان سے جارحانہ کارروائیاں روکنے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ اس عیدالاضحی پر طالبان ایک اچھے مقصد کے لیے ہتھیار ڈال دیں اور دنیا پر قیام امن کے لیے اپنی سنجیدگی کو ثابت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بنگلہ دیش میں مودی کی آمد، پرتشدد مظاہرو ں میں کم از کم 4افراد ہلاک

اپنا تبصرہ بھیجیں