Monas Ilahi

مونس الٰہی کے حلف اٹھانے کے بعدوفاقی وزراء کی تعداد29ہوگئی

EjazNews

حکومتی اتحادی جماعت مسلم لیگ (ق) کے رکن قومی اسمبلی چودھری مونس الٰہی کے وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم عمران خاں سمیت وفاقی وزراء کی تعداد 29ہو گئی جبکہ 4وزرا مملکت اور وزیر اعظم کے 20مشیروں اور معاونین خصوصی سے وفاقی کابینہ کی تعداد پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔

29وفاقی وزیروں میں پنجاب سے 14کے پی کے سے 7سندھ سے 7اور بلوچستان سے ایک وزیر وفاقی کابینہ میں شامل ہے جبکہ 4وزراء مملکت کے علاوہ وزیراعظم کے 4مشیر اور 16معاون خصوصی بھی ہیں۔

وفاقی کابینہ میں سندھ سے ایک وفاقی وزیر کم اور پنجاب سے ایک وفاقی وزیر کا اضافہ ہوا ہے۔وفاقی کابینہ میں وزراء کا تعلق پی ٹی آئی جبکہ 7کا تعلق اتحادی جماعتوں سے، ان میں پنجاب سے مسلم لیگ (ق) کے 2وفاقی وزراء میں چودھری مونس الٰہی اور چودھری طارق بشیر چیمہ، عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید احمد اور سندھ سے ایم کیو ایم کے دو سید امین الحق اور بیرسٹر فروغ نسیم اور جی ڈی اے کی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:  محکمہ داخلہ پنجاب نے پچھلے سالوں میں کتنے اسلحہ لائسنس جاری کئے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں