پولیس موبائل سے 76 کلو چرس بر آمدکرلی

پولیس موبائل سے 76 کلو چرس بر آمدکرلی

EjazNews

رینجرز اور پولیس نےجامشورو سی آئی اے پولیس کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کےپولیس موبائل سے 76 کلو چرس بر آمدکرلی ۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران شیریں جناح کالونی سے جامشورو سی آئی اے پولیس کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کر کےپولیس موبائل سے 76 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا ۔

پولیس کے مطا بق برآمد ہونے والی چرس جامشورو سے کراچی منتقل کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع غلام عباس۔ یعقوب عبدالحمید۔ حق نواز سمیت 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات کی جارہی ہیں،گرفتار پولیس اہلکاروں،بر آمد ہونے والی چرس اور پولیس موبائل ساؤتھ پولیس کے حوالے کر دی ، گرفتار اہلکاروں کے خلاف مقدمہ نمبر 587/2021 درج کر لیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب کے 220 اسلحہ ڈیلروں کو کمپیوٹرائزیشن کیلئے 2ہفتے کی ڈیڈ لائن

اپنا تبصرہ بھیجیں