brick-work-and-walls-in-lahore

مالی سال2020-21میں مجموعی طور پر 360ارب روپے کے 23,492 منصوبوں کی منظوری دی گئی

EjazNews

کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے مراعات کی بدولت گذشتہ مالی سال میں ملک میں رہائشی و تجارتی منصوبوں کی تعمیر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ۔

حکومت کی طرف سے ون ونڈو ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعہ منصوبوں کی منظوری میں آسانی ، بینکوں کے ذریعہ رہائش اور ترقیاتی مالیات ، صوبائی ٹیکس میں کمی اور تعمیراتی شعبے کیلئے فکسڈ ٹیکس نظام اور دیگر سہولیات / مراعات کی بدولت مالی سال 2020/21 میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے ۔

نیشنل کوارڈینیشن کمیٹی برائے ہائوسنگ ، تعمیرات و ترقی کے اجلا س میں بتایا گیا کہ پنجاب میں ایل ڈی اے ، آر ڈی اے ، ایف ڈی اے اور ایم ڈی اے کے ذریعہ رہائشی منصوبوں کی منظوری بڑھ کر 2019/20 میں 17.4 ملین مربع فٹ اور 2020/21 میں 33.09 ملین مربع فٹ ہوگئی۔

مالی سال 2020-21میں مجموعی طور پر 360ارب روپے کے 23,492 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  اگرویکسین نہ لگوائی توٹرین مسافر پر سفری پابندی عائد ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں