3m22zircon

روس نے امریکہ اور جاپان کے اینٹی میزائل سسٹم کو ناکام بنانے والے خوفناک میزائل تیار کر لیے

EjazNews

اب سے کچھ دیر پہلے روس نے اپنے شمالی علاقے میں واقع وائٹ سی میں ایک ہزار کلومیٹر تک کسی بھی فوجی ٹھکانے کو نشانہ بنانے والے سکس جنریشن میزائل تیار کر لیے ہیں۔ میزائل کا تجربہ کیاجو کامیاب رہا۔ تجربے میں میزائل نے 220کلو میٹر کے فاصلے پرو اقع ٹھکانے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔

روسی حکام سے موصولہ خفیہ اطلاعات کے مطابق یہ میزائل کسی بھی دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔یعنی انہیں فضا میں تباہ کرنا امریکہ جاپان یا آسٹریلیا کیلئے ممکن نہیں۔

روسی فوجی ذرائع کے مطابق یہ میزائل ہوا سے 8گنا تیز رفتار کے ساتھ سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں یعنی پلک جھپکنے میں ایک ہزار کلوم یٹر کی حدود میں واقع کسی بھی ہدف کو تباہ کر سکتے ہیں۔

روسی کی جانب سے اس خوفناک میزائل کو 3M22 ZIRCONکا نام دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  84سالہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا آپریشن کامیاب

اپنا تبصرہ بھیجیں