imran_khan_kashmir

اسرائیلی ادارے این ایس او نے وزیراعظم عمران خان کا ٹیلی فون ریکارڈ کر لیا ہے

EjazNews

مشرق وسطیٰ میں ہمارے نمائندے کی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عالمی سربراہو ں کی جاسوسی پر متعین کیے گئے ادارے این ایس او نے وزیراعظم عمران خان کے نمبر کو بھی اپنے جاسوسی اختیارات کے ذریعے ہیک کر لیا اور ان کی تمام گفتگو سن لی۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان کے زیر استعمال نمبروں کی جاسوسی ان کے وزیراعظم بننے کے بعد2019ء میں کی گئی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کے ایما پر این ایس او نے نریندر مودی کے سب سے بڑے سیاسی حریف وزیراعظم پاکستان کے علاوہ دوسرے بڑے حریف راجیو گاندھی کے ٹیلی فون نمبرز بھی خصوصی سافٹ وئیرز کے ذریعے سے ہیک کرتے ہوئے ساری گفتگو سن لی۔

ہمارے نقطہ شناسوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی ادارے نے عمران خان اور راجیو گاندھی کے ٹیلی فونوں پر رسائی حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی کو صورتحال سے آگاہ کیا۔

نریندرمودی کے 2019ء سے 2021ء کی اچانک تبدیلیوں سے بھی یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں پاکستان کی کچھ حکمت عملیوں کا جاسوس اداروں کے ذریعے سے علم ہوگیا تھا۔جبھی تو ابھینندن کی گرفتاری کے بعد نریندرمودی نے چپ سادھ لی اور اپنے جارحانہ موڈ کو پس پشت ڈال کر انسانی ہمدردی کے ناطے رہا کیے گئے ابھینندن کو واہگہ بارڈر پر وصول کرنے کے بعد بغلیں بجانے لگے۔ کیونکہ ان میں بزور طاقت ابھینندن کو چھڑانےکی ہمت نہ تھی۔اسی لیے وہ عالمی سطح پرابھینندن کا رونا روتے رہے۔اور اپنی فوج کو بل میں گھسا کر رہائی رہائی کی دہائی دیتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:  میاں شہباز شریف کی ضمانت میں 17اگست تک توسیع

اپنا تبصرہ بھیجیں