ایرو ماڈلنگ

وادی مالم جبہ میں ایرو ماڈلنگ شو کا انعقاد

EjazNews

سوات کی وادی ما لم جبہ میں ایروماڈلنگ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں جہاز اڑانے کے عملی مظاہرے کئے گئے۔

اس شو میں ملک بھر سے آنے والے ماہرین نے وادی میں جہاں ریموٹ کنٹرول اور ہاتھوں کے ذریعے اڑائے جانے والے جہازوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا ۔وہیں بچوں کو بھی اس فن کی تربیت دی گئی۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں صرف تین ایروماڈلنگ کلب موجود ہیں جبکہ برطانیہ میں اس طرح کی 800 کے قریب سہولیات موجود ہیں۔

شو میں ریموٹ کنٹرول فلائنگ، کٹ اسمبلنگ اور ہوائی جہازوں کے ڈسپلے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر جی ایم ٹورزم خیبر پختونخوا کامران آفریدی نے صوبے میں جلد نئے سیاحتی مقامات متعارف کرانے کی نوید سنائی اورکہاکہ ہم سیاحت کے میدان میں کئی ایک منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔موجودہ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے لئے 8بلین روپے مختص کئے ہیں۔ اسی طرح ضم شدہ علاقوں کے لئے بھی تین بلین روپے رکھے گئے ہیں اوران منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔جن علاقوں میں سیاحوں کے لئے جگہ کم پڑگئی ہے تو مزید چار مقامات کو متعارف کرائےء جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کینیڈا کاپاکستان کو 162 موبائل وینٹی لیٹرز کا تحفہ

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ محمود خان نے مزید 8 سیاحتی مقامات کی بھی منظوری دیدی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں