CIA

کیا آپ سی آئی اے میں نوکری چاہتے ہیں؟

EjazNews

دنیا کی سب سے طاقتور خفیہ ادارے سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (امریکی سی آئی اے) میں شمولیت اختیار کرنا کوئی مشکل نہیں۔ آپ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اگر آپ کے پاس فوجی ، قانونی اور تفتیشی ادارے سے منسلک رہنے کا تجربہ ہے تو یہ آپ کی اضافی قابلیت ہے اور آپ بڑی آسانی کے ساتھ اس عالمی ادارے سے منسلک ہو سکتے ہیں۔

سی آئی اے کو قابل لوگ درکار ہیں۔ لہٰذا سکول کی سطح پر تین جی پی ایس سے کم صلاحیت کے حامل نوجوان رجوع کرنے سے گریز کریں۔تاہم بیرون ملک کئی پروگراموں میں انٹرن شپ اور تربیت بھی دی جاتی ہے۔ یہ تربیت بھی سی آئی میں کافی کام آسکتی ہے۔

امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کا کام دنیا بھر میں امریکی مفادات، سلامتی کا تحفظ کرنا ہے۔ دہشتگردی کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کیخلاف کارروائیوں میں بھی یہ ادارہ کبھی پیچھے نہیں رہا۔ اس ادارے نے اپنے دروازے غیر ملکیوں پر بھی کھول رکھے ہیں۔ اسی لیے کوئی بھی غیر ملکی سی آئی اے سے منسلک ہو سکتا ہے تاہم اس کے لیے انگریزی کے علاوہ کم از کم ایک یا دو دیگر زبانوں میں مہارت رکھنا بھی لازمی شرط ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  موبائل ٹاورز :مضر اثرات سے بچاؤکے رہنما اُصول

عالمی ادارے دی نیشنل انٹرسٹ کی رپورٹ کے مطابق سی آئی اے کی زیادہ دلچسپی کا مرکز مشرق وسطیٰ، کوریا، روس اور جاپان ہیں۔ لہٰذا عربی ، روسی، جاپانی اور کوریائی زبانوں میں مہارت رکھنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سی آئی اے میں جاب مل سکتی ہے۔ بیرون ملک اقامت پذیر رہنے کو اضافی تجربہ مانا جائے گا۔

سی آئی اے میں شمولیت کے بعد پہلا مرحلہ تربیت کا ہے ، تربیت کے بعد ہی کسی نوجوان کو جاب آفر کی جاتی ہے۔ دوران تربیت بنیادی پالیسیوں ، اطلاعات کے حصول کے طریقہ کار اور ہر قسم کی صورتحال سے نبٹنے کیلئے مہارتیں پیدا کرائی جاتی ہیں اور پھر ایک بڑا تربیتی پروگرام سے گزرنا پڑتا ہے جسے ”Criminal Investigator Program“ کا نام دیا جاتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں