Road Acident

ڈیڑہ غازی خان میں ٹرک اور بس میں تصادم ، 30افراد ہلاک

EjazNews

پیر کی صبح ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں تونسہ روڈ پر ٹرک اور بس میں تصادم کے نتیجے میں 30 مسافر ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے۔

تونسہ روڈ پر سیالکوٹ سے راجن پور آنے والی مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک ٹکر کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو ڈاکٹر نیر عالم نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کی شکار بس میں 75 مسافر سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے بیشتر مسافر عید کی چھٹیوں پر اپنے آبائی گھر جا رہے تھے۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈیرہ غازی خان میں سڑک کے حادثے میں 30 مسافروں کی ہلاکت پر کہا ہے کہ ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں انہیں مزید احتیاط کرنا چاہیے۔
فواد چوہدری نے ٹویٹ کیا کہ ڈیرہ غازی خان کے قریب ٹریفک ایکسیڈنٹ میں 30 لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں، کب ہم بحیثیت قوم یہ احساس کریں گے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جان لیوا ہے، پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز لوگوں کی زندگیوں کے امین ہیں، انھیں اور بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ایکنک نے 405ارب70 کروڑ مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بھی حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غم کی گھڑی میں مرنے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تونسہ روڈ پر بس اور ٹریلر میں تصادم سے پیش آیا۔ بس سیالکوٹ سے راجن پور جا رہی تھی۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں