Olympion

ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کے مجسمے سے ہاکی اوربال چوری

EjazNews

بہاولپور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں ایک ماہ قبل ہاکی اولمپیئن سمیع اللہ کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔پاکستان کے نامور ہاکی کھلاڑی سمیع اللہ 6 ستمبر 1951 کو بہاولپور میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے 1976 کے مانٹریال اولمپکس سے 1982 تک منعقد ہونے والے عالمی ہاکی ٹورنامنٹس کے متعدد مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

سمیع اللہ کی برق رفتاری کے باعث دنیائے ہاکی میں انہیں فلائنگ ہارس کے نام سے لکھا اور پکارا گیا۔ ان کے بھائی کلیم اللہ خان نے بھی قومی ہاکی ٹیم میں ملک کی نمائندگی کی اوربے پناہ شہرت حاصل کی۔

سمیع اللہ خان کو 14 اگست 1983 کو حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔

اولمپین سمیع اللہ خان کے مجسمے سے ہاکی اور بال چوری کیے جانے کی اطلاع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں اور سوال پوچھ رہے ہیں کہ آخر بحیثیت قوم ہم کہاں جا رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں:  120سال پہلے روس میں گرمی31.7ڈگری تک پہنچی تھی اوراب؟

ضلعی پولیس کے مطابق دو دن قبل بال چوری کی گئی تھی اور گزشتہ رات ہاکی کو بھی چرا لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں