pak_vs_eng_secndT20

دوسرا ٹی ٹونٹی انگلش ٹیم نے جیت لیا

EjazNews

لیڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
پاکستان کی جانب سے آل راونڈر عماد وسیم نے پہلا اوور کیا اور چوتھی گیند پر خطرناک عزائم رکھنے والے جیسن روئے کو محمد حفیظ کے ہاتھوں آوٹ کیا۔

جیسن روئے نے ابتدائی 4 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 10 رنز بنا لیے تھے۔

عماد وسیم نے تیسرے اوور میں ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کو پویلین کی راہ دکھائی، جنہوں نے صرف ایک رن بنایا تھا۔
انگلینڈ کی ابتدائی دو وکٹیں حاصل کرکے عماد وسیم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی نصف سنچری بھی مکمل کرلی.
معین علی اور جاز بٹلر نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 67 رنز کا اضافہ کیا اور اسکور کو 85 رنز تک پہنچایا۔

محمد حسنین نے 36 رنز بنانے والے معین علی کو بابراعظم کا کیچ بنادیا، معین نے 16 گیندوں پر 6 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے جارحانہ اننگز کھیلی۔

بٹلر کا ساتھ دینے کے لیے لیونگسٹن کریز پر آئے اور بٹلر کے ساتھ مل کر 52 رنز کا اضافہ کیا تاہم کپتان کو محمد حسنین نے آو¿ٹ کیا۔
آئن مورگن کی جگہ کپتانی کے فرائض انجام دینے والے جاز بٹلر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی، انگلینڈ کا اسکور 137 رنز پر پہنچا تو بٹلر 59 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کے پی ایل کا فائنل راولا کوٹ ہاکس نے جیت لیا

جونی بیئراسٹو آوٹ ہونے والے پانچویں بلے باز تھے، جن کو 153 کے اسکور پر شاداب خان نے آوٹ کیا تو وہ 13 رنز بنا چکے تھے۔
گزشتہ میچ میں جارحانہ سنچری کرنے والے لیام لیونگسٹن وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی کوشش میں باہر ہوگئے، تاہم انہوں نے 38 رنز بنائے تھے، جس میں 2 چوکوں اور 3 چھکے شامل تھے۔

پاکستان کے بلے بازوں نے انگلینڈ کی پوری ٹیم کو آوٹ کر دیا، سوائے کرس جارڈن کے 14 رنز کی اننگز کے دیگر بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہیں کر پائے۔

انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور کی آخری گیند پر 200 رنز بنا کر آوٹ ہوئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد حسنین کامیاب باولر رہے اور سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، عماد وسیم اور حارث روف نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، شاہین شاہ آفریدی اور شاداب کے حصے میں ایک،ایک وکٹ آئی۔

کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے 50 رنز کا ایک اچھا آغاز کیا لیکن پچھلے میچ کی یاد تازہ نہ کرپائے اور صرف 27 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا

محمد رضوان نے صہیب مقصود کے ساتھ 71 رنز تک پہنچایا لیکن صہیب روایتی انداز میں جلد بازی کا شکار ہوئے اور 10 گیندوں پر ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

پاکستان کا اسکور 11 ویں اوور میں 82 رنز پر پہنچا تھا کہ محمد رضوان کو عادل رشید نے اپنی گیند پر کیچ کرکے پاکستان کو بڑا نقصان پہنچایا۔

محمد رضوان 82 کے مجموعے پر 37 رنز بنا کر آوٹ ہونے والے تیسرے بلے باز تھے، جس کے بعد محمد حفیظ اور فخر زمان بیٹنگ کے لیے کریز پر اترے لیکن ان کی ہمت بہت جلد جواب دے گئی۔

pak_vs_eng_1secndT20

محمد حفیظ 93 کے اسکور پر صرف 10 رنز اور فخر زمان 95 کے اسکور پر 8 رنز کی انفرادی اننگز کھیل کر آوٹ ہوگئے۔

اپنے کیریئر کا دوسرا میچ کھیلنے والے اعظم خان ایک رن بنا پائے تاہم عماد وسیم نے شاداب خان کا کچھ دیر کے لیے ساتھ نبھایا۔

عماد وسیم 142 کے اسکور پر 20 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی دو رنز کا اضافہ کرپائے اور ثاقب محمود کو وکٹ دے بیٹھے جبکہ حارث روف کو کھاتہ کھولنے کی نوبت بھی نہیں آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی20میچوں کیلئے ٹیم کا اعلان

پاکستان کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی اور میچ میں 45 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
شاداب خان نے آوٹ ہوئے بغیر 36 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے ثاقب محمود نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، تجربہ کار عادل رشید اور معین علی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
میچ میں کامیابی کے بعد انگلینڈ نے 3 میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی۔

خیال رہے کہ گزشتہ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔
دوسرے ٹی ٹونٹی کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں۔
انگلینڈ: جاز بٹلر (کپتان)، جیسن روئے، ڈیوڈ ملان، معین علی، لیام لیونگسٹن، جونی بیئراسٹو، ٹام کرن، کرس جارڈن، عادل رشید، ثاقب محمود، میٹ پارکنسن
پاکستان: بابراعظم (کپتان)، محمد رضوان، صہیب مقصود، محمد حفیظ، فخر زمان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، حارث رو¿ف اور محمد حسنین

اپنا تبصرہ بھیجیں