mumbai_rain

بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی

EjazNews

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں شدید طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارش کے دوران تین مختلف حادثات میں 21 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ممبئی میں طوفانی بارشوں کے دوران دیوار گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے جس میں اموات ہوئیں۔ بارشوں کے دوران دیوار گرنے سے 11 افراد ہلاک ہوئے۔

ممبئی کے علاقے وکھرولی میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شہری انتظامیہ کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ممبئی میں ریکارڈ 156 ملی میٹر بارش ہوئی جو تقریباً 6 گھنٹے تک جاری رہی۔ جس نے شہری زندگی کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آ گئے اور لوگوں نے محفوظ مقام پر پناہ لی۔

ممبئی میں طوفانی بارش کے دوران پانی گھروں میں داخل ہو گیا جبکہ ٹرین سروس مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:  بیروت حملہ 100سے زائد افراد جاں بحق ، ہزاروں زخمی

بھارتی وزیر اعظم نے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 50 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں