naila-jaffery

اداکارہ نائلہ جعفری انتقال کر گئیں

EjazNews

پاکستان ٹیلیویژن اور تھیٹر کی معروف اداکارہ نائیلہ جعفری1967 میں کراچی میں پیدا ہوئی ،نائلہ جعفری نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1990 کی دہائی میں پاکستان ٹیلی ویژن میں اداکاری کے جوہر دیکھانا شروع کیا،متعدد ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعہ شائقین کے دلوں میں گھر کر گئیں،اس کے علاوہ نائلہ جعفری نے تھیٹر میں بھی شاندار اداکاری سے اپنا لوہا منوایا،نائلہ جعفری کے مشہور ڈراموں میں ماں مجھ کو سلانا، عکس، اک کسک رہ گئی، دیسی گرلز اور تھوڑی سی خوشیاں شامل ہیں۔نائلہ جعفری نے اشفاق احمد کے ڈرامے ’ایک محبت سو افسانے‘ میں بھی کام کیا، وہ اداکارہ کے ساتھ ساتھ فیشن ڈیزائنر بھی تھیں،6 سال قبل نائلہ جعفری کو خون کا سرطان تشخٰیص ہوا ،جس کے باعث انہیں متعدد بار ہسپتال میں داخل ہونا پڑا ، بیماری کے دنوں میں انہوں نے کچھ سال شہر کی ہنگاموں سے بھری زندگی کو ترک کرکےگلگت بلتستان کی پرسکون زندگی اختیار کی تاہم گذشتہ سال وہ کراچی واپس آگئیں ، چند ماہ قبل نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں انہوں نے ٹی وی مالکان، ڈراما سازوں اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی تھی۔مدد کی اپیل کرنے کی ویڈیو میں نائلہ جعفری کو اسپتال کے بستر پر کسمپرسی کی حالت میں دیکھا جا سکتا تھا اور وہ مدد کی اپیل کرتے ہوئے آبدیدہ بھی ہوگئی تھیں۔نائلہ جعفری کینسر جیسے موزوں مرض کے خلاف 6 سال تک مسلسل جنگ لرتے لڑتے ہفتہ کو 54 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:  میں اپنے ملک آکر مرنا چاہتی ہوں، میری ساری سیونگز ختم ہو چکی ہیں:اداکارہ میرا

پاکستان کی نامور اداکارہ نائلہ جعفری کینسر جیسے موزوں مرض کے خلاف 6 سال تک مسلسل جنگ لرتے لڑتے ہفتہ کو 54 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز IIکی سلطا ن مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین کالا پل کے آرمی قبرستان میں کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں