American_bahria

امریکی بحریہ میں پہلی بار خاتون اعلیٰ تربیتی پروگرام میں کامیاب

EjazNews

امریکی بحریہ میں پہلی بار کسی خاتون نے جنگی بحری جہازوں پر خصوصی عملے کے طور پر کام کرنے کے لیے تربیتی پروگرام (ایس ڈبلیو سی سی) مکمل کر لیا ۔

اس ایلیٹ امریکی دفاعی فورس گروپ کے ممبران ہائی رسک جنگی مشن کے دوران نیوی سیلز کی مدد کرتے ہیں اور اپنے فوجی آپریشن بھی کرتے ہیں۔

پنٹاگون کی پالیسی کے مطابق 37 ہفتوں پر مشتمل اس سخت محنت طلب تربیت مکمل کرنے والی خاتون کا نام نہیں بتایا گیا۔

حکام کے مطابق جنگی بحری جہازوں پر خصوصی عملے کے طور پر کام کے لیے درخواست دینے والوں میں سے صرف 35 فیصد بحری فوجی ہی اس تربیت کو مکمل کرتے ہیں۔اس انتہائی محنت طلب تربیت میں بحری فوجیوں کو مخلتف ہتھیاروں، سمت شناسی، پیراشوٹنگ، لڑائی سمیت خفیہ علاقوں سے نکلنے کی مشقیں دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں مساجد پر بلا معاوضہ قرآنی آیات لکھنے والا ہندو خطاط

اپنا تبصرہ بھیجیں