Ali_ameen_gandaPur

الیکشن کمیشن کا علی امین گنڈا پور کو آزادکشمیرکی حدود سے نکل جانےکا حکم

EjazNews

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر برائے امور کشمیر علی امین گنڈاپور کو آزاد کشمیر کی حدود سے چلے جانےکا حکم دیدیا۔ آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا گیا ہے جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کی جلسے جلوسوں میں شرکت اور تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر کی آزاد کشمیر میں تقریر سے امن وامان کا مسئلہ پیدا ہو رہا ہے۔

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر پی ٹی آئی کے امیدواروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراطلاعات و نشریات کی پی ٹی وی انتظامیہ اور(دوسروں)کے ساتھ لڑائی کی وجہ سامنے آگئی

اپنا تبصرہ بھیجیں