Punjab_teacher_online_traning

قومی نصاب پر اساتذہ کی آن لائن تربیت شروع

EjazNews

پنجاب حکومت نے اساتذہ کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کیلئے احسن ترین اقدام اٹھاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے سنگل نیشنل کریکولم کے بارے میں تربیت دینے کے پروگرام کا آغاز کر دیا ۔

وزیراعلیٰ آفس میں قائداعظم اکیڈمی برائے ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام سنگل نیشنل کریکولم کے تربیتی سیشن کے آغاز کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار مہمان خصوصی تھے۔

انھوں نے سنگل نیشنل کریکولم کے تربیتی سیشن کا افتتاح کیا اورخطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طورپر 3لاکھ19ہزار سے زائد اساتذہ کو ٹریننگ دی جائے گی جن میں 2لاکھ سے زائد سرکاری سکولوں کے اساتذہ اورایک لاکھ18ہزار سے زائد نجی سکولوں کے اساتذہ شامل ہیں۔ ٹریننگ وفاقی حکومت کے ماڈیول کے تحت کی جائے گی۔ اساتذہ کرام کو لرننگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔مائیکرو سافٹ سے365آفس سافٹ ویئر کے 5 لاکھ فری لائسنس حاصل کیے جا چکے ہیں۔ٹرینرز کے لئے 3لاکھ70ہزار ٹول حاصل کیے گئے ہیں۔پرائمری سکول ٹیچرز،ایم ایس ٹیم کوای لرننگ سسٹم کے طورپر استعمال کر کے طلبہ کو شیڈول لیکچر دے سکیں گے۔اس سسٹم کے ذریعے کلاس،نوٹس اور اسائنمنٹ کا تبادلہ بھی ممکن ہوگا۔ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار اساتذہ کی آن لائن تربیت کا بہترین پروگرام لانچ کیا گیا ہے ، پروگرام پر پنجاب حکومت کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  عجمان اور دبئی بینکوں کی پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالرز مرابھا سنڈیکیٹڈ فنانسنگ

معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شعبہ تعلیم میں دور رس اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ ان اصلاحات سے شعبہ تعلیم کو ریفارم کیا جا رہا ہے۔آن لائن ٹیچرز ٹریننگ پروگرام ایک منفرد اقدام ہے ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈائریکٹر جنرل قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو نئی گاڑیاں مل گئیں۔ وزیراعلیٰ آفس میں نئی گاڑیاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حوالے کرنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ نے علامتی چابی چیف ایگزیکٹو آفیسر ایل ڈبلیو ایم سی رافیعہ حیدر کے حوالے کی۔

صوبائی وزراء میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، یاسر ہمایوں، مراد راس،معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا، ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  نور مقدم کیس میں گرفتار6 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلی گئی

وزیراعلیٰ نے عیدالاضحی پر لاہور شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے جامع پلان تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا گزشتہ برس سے بہترین انتظامات کئے جائیں مانیٹرنگ کنٹرول روم کا خود دورہ کروں گا۔صفائی کے بارے میں شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے۔ صفائی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کے لئے معیاری،مربوط اور سستا نظام تشکیل دیاہے، پرائمری کولیکشن کے لئے درکار 933 نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ یہ تمام گاڑیاں ایل ڈبلیو ایم سی کی ملکیت ہوں گی۔ 6000 کنٹینرز بھی خرید کر مختلف مقامات پر رکھوائے جا چکے ہیں۔ بدعنوانی کے عوامل کو ختم کرنے کیلئے ویجیلنس سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ رواں سال تمام مشینری کی دستیابی کو یقینی بنا کر شہریوں کیلئے معیاری صفائی کے نظام کو مکمل فعال بنایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں