asifa_bhutto

پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے:آصفہ بھٹو

EjazNews

بلاول بھٹو زرداری امریکہ ہے اور پیپلز پارٹی کی آزاد کشمیر میں کمپین آصفہ بھٹو زرداری نے شروع کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیرکیلئے جان بھی حاضر ہے،کشمیرسے تین نسلوں کارشتہ ہے ،25 جولا ئی کو تیرپرٹھپہ لگائیں،تبدیلی اور مو دی والوں کو بھگائیں

کوہالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ تبدیلی والے اور مودی کو کشمیر سے بھگائیں گے، ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے نظیر ہے،آزاد کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے ۔امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ اداکیا۔

یہ بھی پڑھیں:  احتیاطی تدابیر کو زیادہ سختی سے اپنائیں اپنے اور اپنوں کیلئے

اپنا تبصرہ بھیجیں