prim minister imran khan

وزیراعظم کا چینی ہم منصف کو داسو واقعہ پر ٹیلی فون

EjazNews

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں داسو میں پیش آنے والے واقعے میں چین کے شہریوں کے قیمتی جانی نقصان پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے عوام سوگوار خاندانوں کے غم اور پریشانی میں برابر کے شریک ہیں جبکہ حکومت زخمی چینی باشندوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقیم چینی باشندوں اور مختلف منصوبوں اور اداروں میں کام کرنے والے کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور یقین دلایا کہ داسو واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور چین گہرے دوست ہیں اور ہماری دوستی وقت کی ہر آزمائش میں پورا اتری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مخالف قوتوں کو پاکستان اور چین کے برادرانہ تعلقات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  عید اور محرم پر خاص احتیاط کی ضرورت ہے:وزیراعظم

اپنا تبصرہ بھیجیں