Driver

مزدور کی روزانہ کی اجرت کتنی ہوگی؟پنجاب حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

EjazNews

محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر مزدور کی روزانہ کی اجرت میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چوکیدار، گیٹ کیپر، بیلدار، سویپر اور وائٹرواشر مین کی روزانہ اجرت میں61 روپے بڑھائے گئے ہیں جبکہ مالی اور ڈرائیور کی اُجرت میں 81 روپے کا اضافہ کیا گیاہے۔

مالی کی روزانہ کی نئی اجرت800 روپے اور ڈرائیور کی روزانہ کی اجرت1000 روپے مقرر کردی گئی جبکہ آٹو الیکٹرک مکینک، ڈینٹر، الیکٹریشن اور پلمبر کی روزانہ کی اجرت میں 81 روپے کا اضافہ کیا گیاہے،محکمہ خزانہ پنجاب نے سرکاری سطح پر مزدور اور ہنر مند افراد کی اجرت 750روپے سے1000 روپے تک مقرر کی ہے جس کیلئے تمام اداروں کو آگاہ بھی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے

اپنا تبصرہ بھیجیں