sadd al hariri

لبنان میں سیاسی ڈیڈلاک پیدا ہوگیا

EjazNews

لبنان میں 2019 سے معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملک گیر احتجاج بھی کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اکتوبر 2019 میں مستعفی ہوگئے تھے تاہم گزشتہ سال ہی لبنانی صدر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا اور ملکی مفاد کی خاطر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تاہم اس بار وہ حکومت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔

الجزیرہ کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مائیکل اون سے طویل مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے۔

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز 24 وزرا پر مبنی کابینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں صدر مائیکل اون کی پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع سمیت 8 وزارتیں دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی کابینہ بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت میں بدتر حالات ،آسٹریلیا کا انڈیا سے آنے والوں پر سزا اور جرمانے کااعلان

اپنا تبصرہ بھیجیں