indian_crickter

لندن میں موجود بھارتی کرکٹر کا کورونا مثبت آگیا

EjazNews

بھارتی ٹیم اس وقت ٹیسٹ سیریز کے لیے لندن میں موجود ہے اور بائیو سیکیور ببل میں داخل ہو کر جمعرات کو ٹور میچ کے لیے ڈرہم روانہ ہو گی۔

برٹش میڈیا کے مطابق ایک کرکٹ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ریشابھ پنت کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ لہٰذا وہ ٹیم کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے جبکہ وہ گزشتہ ہفتے سے قرنطینہ میں ہیں۔

گزشتہ ماہ پنت نے سوشل میڈیا پر یورو کپ 2020 فٹبال میچ دیکھنے کی تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹس پر ڈالی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید اسی دوران وہ وائرس کا شکار ہوئے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے انگلینڈ میں موجود اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کو حال ہی خبردار کیا تھا کہ یورو کپ یا ومبلڈن اوپن جیسی پرہجوم جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں۔نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں شکست کے بعد سے بھارت کی ٹیم انگلینڈ میں ہی موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بلیک کیپس ،نیوزی لینڈ حکومت کی سکیورٹی الرٹ کے بعد اپنا دورہ پاکستان ترک کر رہے ہیں

کھلاڑیوں کو 20 دن آرام اور سیر تفریح کے لیے دئیے گئے تھے جس کے بعد وہ 5 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کی سیریز کی تیاریوں کے لیے دوبارہ جمع ہوئے ہیں اور ٹور میچ کے بعد سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز چار اگست سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں