dr faisal sultan

عیدالاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی: معاون خصوصی صحت

EjazNews

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی ،تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔

معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اپنی ٹوئٹ میں کورونا کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ ملک میں کورونا کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں، کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 19، پشاور میں 9.4، اسلام آباد میں 6.2 جب کہ لاہور میں 3.8 فیصد ہے۔عوام نے ویکسین بھی لگوا رکھی ہے تب تب بھی ماسک پہنیں۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے تاہم پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے، متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔

عید الاضحی پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی، سیاحت کے مقام پر ویکسینیشن والے افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ کو غیر قانونی رقوم کی منتقل روکنے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا :وزیراعظم عمران خان

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہمیں کورونا کے ساتھ چلناہے اور اس کے لئے احتیاط ضروری ہے، ہم الیکشن مہم سے اختلاف نہیں کر سکتے لیکن کشمیر کے جلسوں میں ماسک کا استعمال نہیں کیا جارہا، ماسک کا استعمال کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں