zahid_hafeez_ch

افغان پیس کانفرنس میں شرکت کیلئے سیاسی قائدین نے حامی بھر لی ہے:ترجمان دفتر خارجہ

EjazNews

ترجمان دفتر خارجہ نےزاہد حفیظ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان پیس کانفرنس میں شرکت کے لیے افغان سیاسی قائدین کو دعوت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر افغان سیاسی قائدین نے افغان پیس کانفرنس میں شرکت کی حامی بھری ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال کا پاکستان پر اثر پڑے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارت افغان سرزمین پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ افغانوں کی مہمان نوازی کی ہے لیکن اب پاکستان مزید افغان مہاجرین کو بوجھ نہیں اٹھا سکتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ ازبکستان نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کا کراچی کیلئے پیکج۔گھوٹکی میں خطاب۔لاہور میں ٹرین کا افتتاح

ان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی اپنے ازبک ہم منصب سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دو طرفہ امور پر گفت و شنید کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں