imtehanat me naqal

بیٹے کیلئے نقل کے خصوصی انتظامات پر مالاکنڈ ’’کنٹرولربورڈ ‘‘فارغ

EjazNews

گذشتہ روز میٹرک کے ایک طالب علم کے امتحان دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اکیلے کمرے میں بیٹھ کر پرچہ دے رہا تھا اس کے ساتھ نوٹس کے علاوہ ایک مدد گار بھی تھا، طالب علم کو کنٹرولر امتحانات کا بیٹا بتایا گیا ہے۔

کنٹرولنگ اتھارٹی، وزیر اعلیٰ نے ویڈیو کا نوٹس لیکر خیبر پختونخوا بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ایکٹ 1990، ترمیم شدہ 2005 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرتے ہوئے انہیں انتظامی بنیادوں پر عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی جس کی روشنی میں محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا۔

کنٹرولر امتحانات کو اپنے محکمے کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ مالاکنڈ بورڈ کے سیکرٹری کو کنٹرولر امتحانات کا اضافی چارج حوالے کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:  کراچی میں ویکسینیشن کی شرط پر 30اگست کو سکول کھلیں گے

خیبر پختونخوا حکومت نے بیٹے کیلئے نقل کے خصوصی انتظامات کرنے پر کنٹرولر امتحانات مالاکنڈ بورڈ میاں وزیر جان کو فارغ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں