aiknik

ایکنک نے 405ارب70 کروڑ مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

EjazNews

سینٹر ل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 405ارب70 کروڑر وپے مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ۔ دیر موٹر وے کےلئے 38ارب99کروڑر وپے اور پشاور ڈی آئی خان موٹرو ے کےلئے 276ارب53کروڑر وپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی گئی ۔ مزید توثیق کےلیے ایکنک کو بھیج دیئے گئے۔

کورونا وائرس سے نمٹنے کے منصوبے کےلئے 81کروڑ روپے کے منصوبے کی منظور ی دی گئی ،سی ڈی ڈبلیوپی نے پنجاب ریسورس امپرومنٹ اینڈ ڈیجیٹل کے تحت فنانس ڈپارٹمنٹ اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ میں پی ایف ایم یو ، پروگرام سپورٹ یونٹ کے قیام کےلئے 86ارب78کروڑر وپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی ۔

منصوبے کو توثیق کےلئے ایکنک میں بھیج دیا گیا، فزیکل پلاننگ اینڈ ہائوسنگ سے متعلقہ ایک منصوبے 1.2 ایم جی ۔ڈی آر او ڈی پلانٹ کے لئے 21ارب24کروڑ روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی ، ٹرانسپورٹ اور مواصلاحات سے متعلقہ دو منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔

یہ بھی پڑھیں:  نور مقدم قتل کیس،فوٹوگرامیٹری ڈی این اے رپورٹس موصول

اپنا تبصرہ بھیجیں