Fiaz ul hassan chohan

انڈر ٹرائل حوالاتی پر تشدد، تین ملازمین معطل

EjazNews

صوبائی وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ایک انڈر ٹرائل حوالاتی پر تشدد کے واقعے پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملازمین کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا۔

معطل ہونے والوں میں ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے اسسٹنٹ سپرنٹینڈنٹ عامر عباس، چیف وارڈر محمد خالد اور وارڈر اسد عباس شامل ہیں۔

وزیر جیل خانہ جات نے جیل سپرنٹنڈنٹ جہلم کے ذریعے دس منٹ کے اندر متاثرہ حوالاتی سے فون پر تفصیلات طلب کیں۔

واقعہ ثابت ہونے پر وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کو واقعہ کی تفصیلی انکوائری کا حکم دیا۔

انکوائری میں حقائق ثابت ہونے پر واقعہ میں ملوث تینوں ملازمین کو معطل کر دیا گیا۔

اس موقع پر فیاض چوہان نے کہا کہ جیلوں میں کسی بھی قیدی کے ساتھ تشدد اور زیادتی جیسے قبیح فعل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  گرفتارخواتین سے نازیبا حرکات :تھانہ شادباغ لاہور کا سب انسپکٹر گرفتار

اپنا تبصرہ بھیجیں