pak_vs_eng

انگلینڈ کی تیسرے ایک روزہ میچ میں بھی جیت، تینوں میچ جیت لیے

EjazNews

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

پاکستان نے سیریز ہارنے کے باوجود فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی جبکہ انگلینڈ نے بھی فاتح ٹیم میں تبدیلی کی ضرورت محسوس نہیں کی۔

برمنگھم میں 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو پہلی ہی گیند پر امام الحق نے چوکے کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا جبکہ وہ اسی اوور میں خوش قسمت بھی رہے کیونکہ ان کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد کردی گئی۔

دونوں اوپنرز نے سکور کو 21 تک پہنچایا ہی تھا کہ فخر زمان صرف چھ رنز بنانے کے بعد ثاقب محمود وکٹ دے بیٹھے۔

اس کے بعد امام کا ساتھ دینے کپتان بابر اعظم آئے اور دونوں نے اب مزید کوئی اور وکٹ نہیں گرنے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتان سلطان پی ایس ایل 6کی چیمپیئن ، پشاور زلمی فائنل ہار گئی

امام الحق نے ابتدائی دو میچوں میں ناکامی کے بعد اس میچ میں قدرے بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی اور کپتان کے ہمراہ 92 رنز کی شراکت قائم کی۔

امام 56 رنز بنانے کے بعد میٹ پارکنسن کی میچ میں پہلی وکٹ بن گئے۔

امام کے آؤٹ ہونے کے بعد بابر نے نئے بلے باز محمد رضوان کے ساتھ مل کر تیزی سے اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے 8 کی اوسط سے رنز بناتے ہوئے سنچری شراکت قائم کی۔

بابر اعظم لگاتا دو میچوں میں ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانی فارم میں نظر آئے اور ابتدا میں سست کھیل کے بعد شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں اپنی 14ویں سنچری مکمل کی۔

بابر اعظم اور محمد رضوان نے 20اوورز سے کم میں 179 رنز کی بہترین شراکت قائم کی اور اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب رضوان 58 گیندوں پر 74 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتان سلطانز کی جیت ، لاہور قلندرز 89پر ڈھیر

پاکستان نے اب تک 44 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنائے ہیں۔

پاکستان کے 332 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ا?غاز اچھا نہیں ہوا اور 53 رنز کے مجموعی سکور پر 2 کھلاڑی آوٹ ہو گئے اور انگلینڈ کے 6 کھلاڑی 165 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی چھٹی وکٹ پر جیمز ونس اور لیوئس گریگوری نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا اور ٹیم نے 48ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرتے ہوئے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔

یاد رہے پہلے دونوں میچز انگلینڈ جیت چکا ہے ۔ اور اس میچ کی ایک قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ برمنگھم میں 20ہزار تماشائیوں کی موجودگی میں یہ میچ کھیلا جارہا ہے۔ یعنی سٹیڈیم میں 20ہزار تماشائی موجود ہیں۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کوچ اور کپتان کو یہ کہنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے کہ یہ پاکستان کی ٹیم ہے

انگلینڈ: بین اسٹوکس(کپتان)، ڈیوڈ ملان، فل سالٹ، زیک کرالی، جیمز ونس، جان سمپسن، لوئس گریگوری، کریگ اوورٹن، بریڈن کارس، ثاقب محمود اور میٹ پارکنسن۔
پاکستان: بابر اعظم(کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، صہیب مقصود، شاداب خان، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔

اپنا تبصرہ بھیجیں