paneer-cutlet

پنیر کٹلٹس

EjazNews

اشیاءووزن:
کاٹیج چیز دو پیالی، ابلے ہوئے آلو دو عدد، نمک حسب ذائقہ، لہسن دو سے تین جوئے، کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کاچمچ، ہری مرچیں تین سے چار عدد، ہرا دھنیا آدھی گٹھی، لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی کا چورا آدھی پیالی، آئل تلنے کے لئے۔

ترکیب:
کاٹیج چیز بنانے کے لئے:

ڈیڑھ پیالی دہی میں دولیموں کا رس ڈال کر ملالیں، ایک لیٹر دودھ کو ابالنے رکھیں اورابال آنے پر دہی ڈال دیں۔ درمیانی آنچ پر پانچ سے سات منٹ پکا کر چولہے سے اتارلیں، پھر اس میں دو پیالی ٹھنڈا پانی ڈال کر ڈھک کر ایک سے دو گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔ صاف ستھرے ململ کے کپڑے کی چار تہہ بنا کر کسی گہرے پیالے میں رکھیں اور اس میں یہ دودھ چھان لیں، کپڑے کو پوٹلی کی طرح اٹھا کر اچھی طرح پانی نچوڑ لیں۔ کچھ دیر مزید ٹھنڈی جگہ پر لٹکا کر رکھیں تاکہ اچھا خشک پنیر نکل آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوکونٹ پرانز

پنیر کو کچھ دیر فریج میں رکھ کر چوا کر لیں ، ابلے ہوئے آلوگوں کو میش کرلیں، لہسن، ہری مرچیں اور ہرا دھنیا باریک پیس لیں۔
ایک بڑے پیالے میں چورا کیا ہوا پنیر، ابلے ہوئے آلو، پسا ہوا ہرا مصالحہ ڈا لکر ملائیں اوراس میں نمک، کالی مرچ پیس لیں۔
ایک بڑے پیالے میں چورا کیا ہو ا پنیر، ابلے ہوئے آلو، پسا ہوا ہرا مصالحہ ڈال کر ملائیں اور اس میں نمک ، کالی مرچ اور ڈبل روٹی کا چورا بھی شامل کردیں۔
اچھی طرح ملا کر کچھ دیر فریج میں رکھ دیں پھر اس کے کٹلٹس بنالیں۔ فرائینگ پین میں آئل کو تین سے چار منٹ گرم کریں اوران کو سنہرا فرائی کرلیں۔

پریزنٹیشن:
عید ٹرالی کومزیدار کٹلٹس سے سجائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں