naveed-alam_jpg

سابق ہاکی اولمپئن نوید عالم انتقال کر گئے

EjazNews

ان کی بیٹی نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ بیٹی نے بتایا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم ہسپتال لاہورمیں کیموتھراپی ہوئی تھی۔
گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم کوہسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔ نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  تھریسارا پریرا نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں