Burger

دنیا کا مہنگاترین برگر بنانے والے ان پیسوں کا کیا کرنا چاہتے ہیں؟

EjazNews

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہالینڈ کے شہر وورتھوئزن میں واقع ڈی ڈالٹنس نے اس برگر کو تیار کیا ہے جس میں بڑا کیکڑا (کنگ کریب)، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا شامل کیے گئے ہیں۔ اس برگر کی قیمت 6 ہزار امریکی ڈالر ہے۔

ریستوران کے مالک رابرٹ جان ڈی وین نے کہا ہے کہ وہ ایک روز انٹرنیٹ پر دنیا کا سب سے مہنگا برگر ڈھونڈ رہے تھے جس میں انہیں اوریگون کے ایک دکان پر 5 ہزار ڈالر کا برگر ملا جس کا وزن 352 کلو گرام تھا اور اس کے بعد انہوں سے دنیا کا سب سے بڑا برگر بنانے کا ارادہ کر لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بہت وزنی برگر کے بجائے ایک چھوٹا لیکن مہنگا ترین برگر بنانا چاہتا تھا تاکہ اسے کوئی عام آدمی آسانی سے کھا سکے۔

رابرٹ جان ڈی وین نے کہا کہ وہ اس مہنگے ترین برگر کی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں پر عطیہ کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایک دن میں 13ارب ڈالر کمانے والا شخص

گولڈن بوائے نامی اس برگر میں مہنگے ترین اشیا شامل کی گئی ہیں اور جسے سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے۔ اس مہنگے ترین برگر کا گوشت جاپان سے منگوایا گیا ہے جو مہنگا ترین گوشت ہے جبکہ بن کو شیمپیئن شراب میں ڈبو کر خشک کیا جاتا ہے۔

برگر میں زعفراز بھی ڈالے گئے ہیں اور اس میں بطخ کے انڈوں سے تیار کردہ مایونیز بھی ڈالی جاتی ہے جبکہ آخر میں بھی برگر کو شراب کی دھونی دی جاتی ہے۔

اس مہنگے ترین برگر کو سب سے پہلے ان تین افراد نے کھایا جو خیراتی کام میں مدد کرنا چاہتے تھے۔ گولڈن بوائے کو کھانے کے لیے آرڈر کم سے کم دو ہفتے قبل دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں