maryam_nawaz_sharif_azad_kashmir

نواز شریف کاجرم صرف ایک ہے کہ عوام نے ان کوچھوڑنے سے انکار کردیا:مریم نواز

EjazNews

مریم نواز کاجلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں ووٹ مانگنے نہیں آئی ہوں، یہاں کے مخلص لوگوں سے ملنے آئی ہوں۔ میں خوش ہوں کہ کشمیر کا چپہ چپہ دیکھا۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفاد کے لیے نواز شریف کے خلاف پراپیگنڈہ کرتے ہیں۔ نوازشریف حب الوطن ہیں اور وہ اس دھرتی کا بیٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق سےملنے والا بجٹ کشمیریوں کا حق ہے۔ کشمیریوں کا رزق وفاقی حکومت کے نہیں اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے ہرشخص متاثر ہوا ہے۔ انسولین کی چھوٹی سی شیشی 1100 روپے کی ہوگئی ہے۔ عمران خان کشمیر ووٹ مانگنے آرہا ہے، میں عمران خان سے پوچھنا چاہتی ہوں کیا کشمیریوں کی روٹی چھیننے آرہے ہو؟۔

مریم نواز نے جلسے کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا نواز شریف کے وقت میں ایک ایک کلو چینی کے لیے قطاروں میں کھڑا ہونا پڑا؟ ۔موجودہ حکومت میں عوام کو لائنوں میں کھڑا کرکے ایک ایک کلو چینی کا تھیلہ دے دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایف سی کے دستے پر حملہ،5جوان شہید

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حالت پتلی نظر آتی ہے۔ آزاد کشمیر انتخابات کے لیے ریاستی وسائل استعمال کیے جارہے ہیں۔عمران خان کے وزرا پیسے بانٹتے ہوئے پکڑے گئے ہیں۔ عمران خان نوازشریف کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ عمران خان آئیں تو ان سے پوچھنا کیا کشمیرکو بھی ریورس گیئر لگانے آئے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ایسی ہے جو ووٹ چوری کرنے کی ماہرہے۔ وہ جماعت الیکشن کمیشن کا عملہ اٹھاکر لے جاتی ہے۔ جب الیکشن کمیشن کا عملہ برآمد ہوا توسب کے منہ لٹکے ہوئے تھے۔

ن لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عدالتی فیصلوں نے واضح کردیا کہ ن لیگی رہنما وں پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے۔ عمران خان آپ کو بتانا چاہتی ہوں کہ چوری کی سیٹیں نکلوانا شیروں کو آگیا ہے۔ حکومت سارے حربے استعمال کرنے کے باوجود ن لیگی رہنماوَں پر کرپشن ثابت نہیں کرپائی۔

یہ بھی پڑھیں:  صاف پانی بیچنے والی کمپنیوں نے8 کروڑ روپے قومی خزانے میں کیوں جمع کرائے؟

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کوٹ لکھپت جیل کے ڈیتھ سیل میں رہ کر آئی ہے۔ پاکستان کی عدالتوں نے ان کے الزامات کی قلعی کھول کر رکھ دی۔ عمران خان کا بیانیہ منہ کے بل گرپڑا ہے۔ حمزہ شہباز اور شاہد خاقان عباسی پرکرپشن کا کوئی الزام نہیں۔ نواز شریف کاجرم صرف ایک ہے کہ عوام نے ان کوچھوڑنے سے انکار کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں