Covid_vaccine

پاکستان نے چینی ویکسین کین سائنو کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل سے کتنے ڈالر کمائے

EjazNews

قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک اپنی ویکسین کے فیز تھری کلینیکل ٹرائل پاکستان میں کرنا چاہتے ہیں، تجربات ہونے سے پاکستان کو کروڑوں ڈالر کی آمدنی ہوسکتی ہے۔

عامر اکرام کا کہنا تھا کہ کورونا کی چاروں اقسام اسلام آباد میں موجود ہیں مگر کراچی اب تک بھارتی قسم کے ڈائلٹا وائرس سے محفوظ ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کی جینوم سیکوئنسنگ کا کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمیں معلوم ہے کہ کورونا وائرس کا کون سا ویریئنٹ ملک کے کس حصے میں زیادہ پایا جا رہا ہے۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ گئی جبکہ 40 لاکھ 42ہزار 981 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔دنیا بھرمیں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 17 کروڑ 12 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد ایک کروڑ 19 لاکھ 81 ہزار سے زائد ہے۔امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 6 لاکھ 22 ہزار 821 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 47 لاکھ 26 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 8 لاکھ 37 ہزار سے زائد ہے اور 4 لاکھ 8 ہزار 72 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کے آمد کی خبر نہیں تھی: وزیراعلی سندھ

اپنا تبصرہ بھیجیں