delta variant

بھارتی وائرس کا خوف دنیا بھر میں پھیلنے لگا

EjazNews

دنیا بھر میں بھارتی وائرس کا خوف پھیل گیا، دنیا بھر میں معمولات زندگی کی بحالی رک گئی، دنیا بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافے اور دوبارہ سے پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد جی ٹونٹی کے وزراء خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ عالمی معیشت کو نئے قسم کے وائرسز اور غیر ہموار ویکسی نیشن مہم سے خطرہ ہے۔ بھارت میں کورونا کی دریافت ہونے والی قسم ڈیلٹا دنیا بھر میں پھیل رہی ہے جبکہ دنیا بھر کے ممالک وائرس کی نئی لہر سے بچنے، اپنی اپنی معیشت اور معمولات زندگی کی بحالی کیلئے بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن مہم چلارہے ہیں۔

جی ٹونٹی کے وزراء خزانہ نے اپنے حتمی اعلامیہ میں کہا ہے کہ نئے قسم کے وائرس کے پھیلائو اور ویکسی نیشن کی رفتار ایک جیسی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا بھر اور ممالک کے اندر معیشت کی بحالی اب بھی خطرات سے دوچار ہے جس کی بڑی وجہ نئے قسم کے وائرس کا پھیلنا اور ویکسی نیشن کی رفتار کا ایک جیسا نہ ہونا ہے۔فرانس ،ہالینڈ اور کئی یورپی ممالک میں کورونا ایس او پیز پر دوبارہ عملدرآمد شروع ہوگیا ہے اور شہریوں پر پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔

دریں اثناء کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی دو خوارکیں لگوانے کے باوجود انڈونیشیا میں فرنٹ لائن پر موجود شعہ طب کے ایک درجن سے زائد ملازمین ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد ویکسین کی تیسری خوارک لگوانے پر بھی غور شروع کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  فلسطین و اسرائیل کیلئے امریکہ کا امن منصوبہ اور بے بس مسلم دنیا

انڈونیشیا میں حکام کا کہنا ہے کہ وہ شعبہ طب سے منسلک افراد کو امریکی کمپنی ماڈرنا کی ویکسین کی تیسری خواراک بھی لگوائیں گے تاکہ انہیں زیادہ تحفظ مل سکے۔

انڈونیشیا زیادہ تر چینی ویکسین سائنو ویکس پر بھی انحصار کررہا ہے۔ بھارتی ڈیلٹا وائرس ایشیا، افریقا اور لاطینی امریکا بری طرح پھیل رہا ہے اور ان ممالک کو ویکسین کی قلت کا بھی سامنا ہے، اس خطے میں دنیا کے غریب ترین ممالک شامل ہیں جن کی آبادی پہلے ہی خطرات سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا و سے دنیا بھر میں 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 689 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 77 ہزار 747 کی حالت تشویش ناک جبکہ 17 کروڑ 9 لاکھ 2 ہزار 970 صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں622708 ہو گئیں اور کیسز3کروڑ47لاکھ11ہزار416ہو گئے ۔
بھارت میں ہلاکتیں407173 ،کیسز3کروڑ7لاکھ95ہزار 716ہو گئے ۔بھارت میں کورونا کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی رہی، لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1200 سے زیادہ افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ سات ہزار 145 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی سپریم کورٹ ان ایکشن ،اقلیتوں کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقداما ت کی رپورٹ مانگ لی

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42766 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ سات لاکھ 95 ہزار 716 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3694 سے کم ہو کر 4 لاکھ 55 ہزار 33 رہ گئے ہیں ۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح کم ہوکر 1.48 فیصد، بازیابی کی شرح بڑھ کر 97.20 فیصد اور اموات کی شرح 1.32 ہوگئی ہے۔
برطانیہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 365 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 50 لاکھ 58 ہزار 93 ہو چکی ہے ۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہو ا جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4354ہوگئی ۔

گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 60ہزار 562 ٹیسٹ کئے گئے جن میں 261افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 18ہزار284تک پہنچ گئی ہے۔ مثبت قرار دئے گئے 261افراد میں115جموں جبکہ 146کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ وادی میں مزید ایک شخص وائرس سے جاں بحق ہوگیا ۔ جموں میں 5اپریل کے بعد دوسری مرتبہ کورونا سے کوئی موت نہیں ہوئی ۔ کورونا میں کمی کے بعد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نےہسپتالوں میں او پی ڈیز کھولنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سعودی حکومت کا اقامے اور ویزے کی توسیع مفت کرنے کا اعلان

چلی میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 2ہزار906نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 15لاکھ 82ہزار391سے تجاوز کر گئی ہے۔ چلی کی وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ کورون سے 122نئی اموات کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 33ہزار636تک پہنچ گئی ہے جبکہ صحت یاب افراد کی کل تعداد 15لاکھ 29ہزار269ہوگئی ہے۔

انفیکشن میں گذشتہ ہفتے ملک بھر میں 21 فیصد کمی سامنے آئی ہے جس کے بعد میونسپل حکام نے مقامی کاروباری مراکز اور سکولوں کو دوبارہ کھولنے سمیت لاک ڈاون اقدامات میں نرمی کر دی ہے۔سعودی عرب میں ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے مجموعی متاثرین کی تعداد پانچ لاکھ سے بڑھ گئی۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 177 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 516 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں