fried sandwich

فرائیڈ سینڈوچ

EjazNews

اشیاءووزن:
ہنٹر بیف دو سو گرام، نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ، مسٹر ڈپیسٹ آدھا چائے کا چمچ، ابلے ہوئے انڈے دو عدد، ہری پیاز (باریک کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچ، چیڈر چیز آدھی پیالی، مایونیز چار کھانے کے چمچ، ڈبل روٹی کے سلائس دس سے بارہ عدد، آئل ایک کھانے کا چمچ۔

ترکیب:
ہنٹر بیف کے باریک سلائس کاٹ لیں۔ ابلے ہوئے انڈے کے باریک سلائس کاٹ لیں۔ چیڈر چیز کو کچھ دیر روم ٹمپریچر پر رکھ کراس میں ہری پیاز ملا لیں، مایونیز میں مسٹر ڈ پیسٹ ملا لیں۔
فرائینگ پین میں ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر ایک سے دو منٹ گرم کریں اور ہنٹر بیف کی سلائسز کو ہلکا سا فرمائی کرلیں۔
سب سے پہلے ڈبل روٹی کے سلائس پر مایونیز لگا کر بیف سلائس رکھیں پھر اوپر سے دوسرے سلائس رکھ کراس پر چیز پھیلا کر لگائیں اوراس پر انڈے کے سلائسز رھ دیں۔ ہلکا سا نمک کالی مرچ چھڑک دیں اور تیسرے سلائس بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چائنز چکن رائس

پریزنٹیشن:
ان سینڈوچز کو حسب پسند شیپ میں کاٹ کر اپنی ٹرالی سجا ئیں۔
یہ آسان سے سینڈوچز گھر کے تمام افراد کو پسند آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں