abdustar_edhi

عبدالستار ایدھی کی فلاحی خدمات پر خراج تحسین ، بلوچستان میں مجسمہ نصب

EjazNews

زندگی بھر انسانیت کی خدمت کرنے والے سماجی رہنما کا فائبر سے تیار کردہ طویل القامت مجسمہ ان کی پانچویں برسی کے موقع پر نصب کیا گیا۔

عبدالستار ایدھی کا مجسمہ بلوچستان کے آرٹسٹ اسحاق لہری نے تیار کیا جو کہ 17 فٹ اونچا اور 4 فٹ چوڑا ہے۔

مجسمے کی تقریب رونمائی میں عبدالستار ایدھی کے بیٹے فیصل ایدھی اور بلوچستان کے وزیر داخلہ ظفر اللہ لانگو سمیت کئی سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ عام افراد نے بھی شرکت کی۔

abdul sattar edhi stecho
آرٹسٹ اسحاق لہری کو عبدالستار ایدھی کا مذکورہ مجسمہ تیار کرنے میں تین ماہ لگے اور انہوں نے فائبر سے ان کا مجسمہ تیار کیا۔

تقریب رونمائی سے خطاب کے دوران ظفر اللہ لانگو نے عبدالستار ایدھی کو ان کی فلاحی خدمات کے عوض خراج تحسین پیش کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ایدھی صاحب کا انسانیت کی خدمت کا مشن ہر حال میں جاری رہنا چاہیے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے بلوچستان کے لوگوں کا والد صاحب سے محبت اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ ان کے والد صاحب نے بلوچستان کے دور دراز علاقوں کا سفر کرکے انسانیت کی خدمت کی۔

یہ بھی پڑھیں:  اپوزیشن لیڈر کاوزیراعظم کو جوابی خط

فیصل ایدھی نے مجسمہ تیار کرنے پر اسحاق لہری اور ان کی مدد کرنے والے ادارے پرائمری ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آرٹسٹ اسحاق لہری کو عبدالستار ایدھی کا مذکورہ مجسمہ تیار کرنے میں تین ماہ لگے اور انہوں نے فائبر سے ان کا مجسمہ تیار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں