asad_umer

کورونا کی چوتھی لہر کا خطرہ بڑھ گیا

EjazNews

وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ ہوٹل اور جم مالکان نے ذمہ داری نہ دکھائی تو یہ سہولت بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ان ڈور تقریبات میں ویکسین شدہ افراد کی شرط پر عمل نہیں ہو رہا۔

پاکستان میں کورونا پھر تیزی سے پھیل رہا ہے اور مثبت کیسز کی شرح3.65فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار518 اورمثبت کیسز کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار370 ہو گئی ہے۔

ایکٹو کیسز کی تعداد 35 ہزار573 ہے اور 9 لاکھ 11 ہزار383 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سمیت دیگر مسلم لیگی رہنماﺅں کیخلاف مقدمہ درج

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 805 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 566، خیبرپختونخوا 4 ہزار 348، اسلام آباد 782، گلگت بلتستان 111، بلوچستان میں 317 اور ازاد کشمیر میں 591 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 83 ہزار400، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 39 ہزار08، پنجاب 3 لاکھ 47 ہزار 553، سندھ 3 لاکھ 44 ہزار223، بلوچستان 27 ہزار 781، آزاد کشمیر 20 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 6 ہزار 700 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں