klech

کلیچ

EjazNews

اشیاءووزن:
میدہ چار پیالی، نمک حسب ذائقہ، خمیر ایک کھانے کا چمچ، انڈے دو عدد، دودھ ڈیڑھ پیالی، چینی ایک پیالی، آڑو ایک سے دو عدد، خشک خوبانی آٹھ سے دس عدد،آئل ایک پیالی۔

گارنشنگ کے لئے
پسی ہوئی چینی دو کھانے کے چمچ، مارجرین یا مکھن دو کھانے چمچ۔

ترکیب:
میدہ دو مرتبہ چھان لیں اور بڑے پیالے میں ڈال کر اس میں نمک اور آئل ڈال کر اسے انگلیوں سے ملاتے ہوے بالکل ڈبل روٹی کے چورے کی شکل میں لے آئیں۔
آدھی پیالی نیم گرم دودھ میں ایک کھانے کا چمچ چینی اور خمیر ملا کر ڈھک کر گرم جگہ پر رکھ دیں۔ دس سے بارہ منٹ بعد جب پھولنے لگے تو اس میں بقیہ دودھ اور چینی ملا لیں۔
خوبانی اور آڑو (چھیل کر) چھوٹے ٹکڑے کر لیں اور میدے میں ملا کر ت ھوڑا تھوڑا خمیروالا دودھ ڈالتے ہوئے گوندھیں اور ہتھیلیوں سے رگڑتے ہوئے نرم گوندھ لیں۔
پندرہ سے بیس منٹ ڈھک کر رکھنے کے بعد دوبارہ گوندھیں اور پھر سے ڈھک کر دس سے پندرہ منٹ کے لیے رکھ دیں چینی اور مارجرین کو ملا کر ایک سے دو منٹ کے لئے گرم کرلیں۔
اوون کو 2سو سی پر پندرہ سے بیس منٹ پہلے گرم کر لیں، کیک پین یا ڈبل روٹی بنانے والے ٹن میں اس میدے کا پیڑا بنا کر رکھیں ۔ اوپر سے برش کی مدد سے مارجرین اور چینی کا مکسچر لگائیں اور بیس سے پچیس منٹ کے لیے بیک کرنے رکھ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:  مٹن ویجی ٹیبل میکرونی

پریزنٹیشن:
اس رشین بریڈ کو خوبصورتی سے کاٹ کر سجائیں اور ایک بالکل نئے آئیڈیا سے لطف اندوز ہوں

اپنا تبصرہ بھیجیں