aman ullah yousaf zai

امان اللہ یاسین زئی کا استعفیٰ منظور ،سید ظہور آغا نئے گورنر مقرر

EjazNews

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے وزیر اعظم کی سفارش پر جسٹس (ر) امان اللہ خان یٰسین زئی کو 3 اکتوبر 2018 کو گورنر بلوچستان مقرر کیا تھا۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم نے اپریل 2021 کے اواخر میں کوئٹہ کا دورہ کیا تھا اور اس دورے کے دو دن بعد ہی گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا تھا۔

رواں سال یکم مئی کو وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے گورنر جسٹس (ر) امان اللہ خان یاسین زئی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کو درپیش سیاسی چیلنجز کے پیش نظر نیا گورنر تعینات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ وزیر اعظم ملک کی تیزی سے تبدیل ہوتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر گورنر کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم آفس کے ذرائع نے بتایا کہ گورنر بلوچستان کے لیے تحریک انصاف کے رہنما سید ظہور آغا کو مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا اپوزیشن واقعی عید کے بعد اکٹھی ہو رہی ہے؟

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنما گزشتہ 2 ماہ سے صوبے کے گورنر کی تبدیلی کا مطالبہ کررہے ہیں کیونکہ وہ بلوچستان پی ٹی آئی کے صوبائی عہدیداروں نے گورنر بلوچستان کے لیے نوابزادہ ہمایوں خان جوگیزئی، منیر احمد بلوچ، نواب غوث بخش باروزئی کے نام تجویز کیے تھے۔

مستعفی ہونے والے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے اس سے قبل 2005 سے 2009 تک بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھیں اور بظاہر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کا سامنا کرنے سے بچنے کے لیے دیگر 4 ججوں کے ہمراہ استعفیٰ دے دیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس نے 3 نومبر 2007 میں اس وقت کے فوجی حکمران جنرل پرویز مشرف کی جانب سے نافذ کی گئی ایمرجنسی کے بعد پی سی او کے تحت حلف اٹھایا تھا۔

بعد ازاں پی سی او ججوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 31 جولائی 2009 کے فیصلے کے تحت 2009 میں امان اللہ یاسین زئی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  پی سی بی چیلنجرز نے وویمنز ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ جیت لیا

میں تحریک انصاف کا گورنر لانا چاہتے ہیں۔امان اللہ یاسین زئی 1954 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور فورمین کرسچین کالج لاہور سے بیچلر اورماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور 1981 میں قانون کی پریکٹس شروع کی اور 1997 میں بلوچستان ہائی کورٹ میں جج مقرر ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں