dilip_kumar

دلیپ کمار کو سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

EjazNews

عظیم اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمارکو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ انہیں سانتا کروز ممبئی میں واقع جوہو کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کروڑوں دلوں پہ راج کرنے والے اداکار دلیپ کمار کو عالمی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی وجہ سے صرف 20 افراد کی موجودگی میں ابدی نیند سونے کے لیے سپرد خاک کیا گیا۔

بالی وڈ کے پہلے سپر سٹار، شہنشاہ جذبات اور ٹریجڈی کنگ کہلانے والے دلیپ کمار نے 7 جولائی کی صبح 7 بجکر 30 منٹ پر دنیائے فانی میں آخری سانس لی تو ان کی اہلیہ سائرہ بانو، رشتہ داروں اور کروڑوں چاہنے والوں پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے۔

sairabanu_shahrukhkhan
اپنی زندگی کا ہر ہرپل دلیپ کمار کے لیے وقف کردینے والی سائرہ بانو دن بھر رو رو کر ہلکان ہوتی رہیں۔ اس کڑے وقت میں انہیں دلاسہ دینے شاہ رخ خان، انیل کپور، شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، دھرمیندر، ودیا بالن، رنبیر کپور اور کرن جوہر سمیت دیگر فنکار پہنچے۔

اپنی زندگی کا ہر ہرپل دلیپ کمار کے لیے وقف کردینے والی سائرہ بانو دن بھر رو رو کر ہلکان ہوتی رہیں۔ اس کڑے وقت میں انہیں دلاسہ دینے شاہ رخ خان، انیل کپور، شبانہ اعظمی، انوپم کھیر، دھرمیندر، ودیا بالن، رنبیر کپور اور کرن جوہر سمیت دیگر فنکار پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:  کرینہ کپور نےمائوں کیلئے کتاب لکھی ہے

دلیپ کمار کا جب سفر آخرت شروع ہوا تو سائرہ بانو نے بہت ہمت کرکے اپنے شریک سفر کو آخری سلام کیا جسے دیکھ کر وہاں موجود ہر شخص کی آنکھ بھر آئی اور پھر سائرہ پھوٹ پھوٹ کر رو دیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیپ کمار کے جسد خاکی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا تھا اور میت کو ایمبولینس میں رکھنے سے قبل گارڈ آنر پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاروں نے صرف بالی وڈ کے بڑے اداکاروں، قریبی رشتہ داروں اور انتہائی معروف ہستیوں کو گھر میں جانے کی اجازت دی اور قبرستان میں بھی سماجی فاصلے کو یقینی بنایا تاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی نہ ہو۔

بالی وڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن اور ان کے صاحبزادے ابھیشیک بچن سمیت متعدد افراد نے دلیپ کمار کا آخری دیدار قبرستان میں ہی کیا۔
عظیم اداکار دلیپ کا انتقال 98 برس میں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکار عمران عباس کے والد انتقال کر گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں