President_asif_ali_zardari

کشمیر الیکشن میں جو ہمیشہ ہوتا ہے وہ ہوگا:سابق صدر آصف علی زرداری

EjazNews

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا ڈومیسائل اُن کے ڈومیسائل سے بہتر ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ نواز شریف کو ملک واپس آنے کے حوالے سے کوئی مشورہ نہیں دیں گے۔

آزاد کشمیر کے انتخابات کے نتائج کے سوال پر سابق صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جو ہمیشہ ہوتا ہے وہ ہوگا۔ کشمیر میں ہمیشہ کیا ہوتا ہے تو ان کا جواب تھا کہ آپ کو نہیں پتا ہمیشہ کیا ہوتا ہے۔

جب آصف زرداری سے سوال کیا گیا کہ ماضی میں ان کی بھی آزاد کشمیر میں حکومت رہی ہے تو سابق صدر نے کہا کہ ان کی ایک جماعت ہے اور اس کی وہاں بنیادیں ہیں جو کشمیر کے لیے گزشتہ 50 برس سے لڑ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بال ٹمپرنگ کا فائدہ کیا ہے، آخر ایک سائیڈ سے بال کو مزید گندہ کرنے سے کیا فرق پڑتاہے

ان سے پوچھا گیا کہ تحریک انصاف کو کب تک اقتدار میں دیکھ رہے ہیں تو آصف زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی تو اقتدار میں نہیں ہے، آپ کو نظر آتی ہے؟۔

آصف زرداری سے پوچھا گیا کہ سابق وزیراعظم کو تو بیرون ملک علاج کے لیے جانے دیا گیا جبکہ اُن کو عدالت طلب کیا گیا اس پر کیا کہیں گے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ان کا ڈومیسائل مجھ سے بہتر ہے۔

سابق صدر سے سوال کیا گیا کہ آپ بیماری کے باوجود عدالت آ گئے، سابق وزیراعظم نواز شریف کو مشورہ نہیں دیں گے کہ وہ بھی آ جائیں؟۔

پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ہم کسی کو مشورہ نہیں دیں گے آنا چاہیں تو بسم اللہ، نہ آنا چاہیں تو ان کی مرضی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں