chinese_president

دوسرے ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ناکامی ہوگی:چینی صدر

EjazNews

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ توسیع پسندی پر یقین نہیں رکھتے دوسرے ملکوں کی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کو ناکامی ہو گی۔

چینی صدر نے ان خیالات کا اظہار بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ورچوئل سربراہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

انھوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں کو ناکامی ہوگی۔

people of china
صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ہم انصاف، برابری اور مشترکہ ترقی کے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

ترقی کے عمل میں ترقی پذیر اور غریب ملکوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔

صدر شی جن پنگ نے مزید کہا کہ ہم انصاف، برابری اور مشترکہ ترقی کے عالمی نظام پر یقین رکھتے ہیں۔

ہمیں انسانیت کی مشترکہ اقدار کو لے کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ دنیا میں ایسا نظام چاہتے ہیں جہاں ہر ملک کو ترقی کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر انسانوں کا مستقبل سنوارنے سے متعلق بھاری ذمہ داریاں ہیں۔ دنیا کو کورونا جیسی عالمی وبا، ماحولیاتی تبدیلیوں اور تنازعات کے باعث خطرات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بی جے پی دہلی میں بری طرح پٹ گئی

چینی صدر نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا عوامی فلاح و بہبود، امن اور برابری کے ایجنڈے کو لے کر آگے بڑھتی رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں